شان نے فن کی سرحد کو نہ ماننے والوں کو کھری کھری سنا دیں

Last Updated On 19 August,2019 12:49 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) معروف اداکار شان شاہد نے فن کی سرحد کونہ ماننے والے پاکستانی فنکاروں کو آئینہ دکھا تے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

شان نے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ یوم سیاہ ان فنکاروں کیلئے تھا جو ہمیشہ یہ وکالت کرتے رہتے تھے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ہالی ووڈ کی بی گریڈ اداکارہ بننا چاہتی ہیں انہوں نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی فنکار غلط ہیں۔

شان شاہد نے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ یوم سیاہ گاندھی کے اس بھارت کیلئے ہے جو خود کو جمہوریت پسند، سیکولر، انسانی حقوق اور انصاف کا دعویدار کہتا ہے۔