گورنر پنجاب کی لانس نائیک تیمور شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

Last Updated On 17 August,2019 12:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور لاہور کے علاقے والٹن میں شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے بات چیت میں ان کا جذبہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے شہیدا کے اہلخانہ کے لئے ہر مدد کی یقین دہائی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو میں شہدا کے اہلخانہ کے جذبات اور کشمیریوں پر ظلم کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اگر جوہری جنگ کرنا ہے تو کرے بس جان لیں یہ برصغیر کی آخری جنگ ہونی ہے، پاک بھارت کتنی ہی کشیدگی کیوں نہ ہو جائے پاکستان کرتار پور منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹے گا، بھارت کا جنگی جنون خطے میں تباہی لے کر آئے گا، عالمی برداری نوٹس لے۔