مہوش حیات نے جنگی جنون کی حامی پریانکا چوپڑا کی کلاس لگا دی

Last Updated On 17 August,2019 09:14 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) پاکستا ن کی صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی جنگی جنون کی حمایت کرنے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اچھی خاصی کلاس لگا دی۔

مہوش حیات نے امریکی نشریاتی ادارے کیلئے لکھے گئے اپنے مضمون میں پریانکا چوپڑا کو احساس دلایا کہ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی خیر سگالی کی سفیر ہیں، انہیں کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرتے وقت ایک بھارتی نہیں بلکہ عالمی شخصیت کے طور پر بات کرنی چاہئے اور نفرتیں پھیلانے کے بجائے انسانیت اور امن کا درس دینا چاہئے مگر انہوں نے انتہا پسند بھارتی افراد کی زبان بولی۔