اوسلو: (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے ناروے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانیوں کا نام روشن کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امن اور بھائی چارے کا ہاتھ تھامنا ہو گا۔ معصوم کشمیریوں کے حق میں صدا بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائی اور بہنیں کئی سالوں سے ظلم وستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کردار ادا کرے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات کو ایک اور اعزاز مل گیا۔ اداکارہ کو ناروے میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہمیں امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے گزارش ہے کہ پاکستان سے متعلق غلط افواہیں پھیلانے کی بجائے باہمی افہام و تفہیم کو فرو غ دیتے ہوئے حقیقی چہرہ دنیا کو دکھائیں ۔
Bollywood could have used cinema to promote mutual understanding instead of vilifying us as they do. They need to decide which is more important - nationalistic fervour or a peaceful future . pic.twitter.com/EzcK4L0zWD
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 11, 2019
انہوں نے تقریب سے جرأتمندانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ہالی ووڈ اور بالی ووڈ نے پاکستان کے تصور کوبین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا ۔
تقریر کے دوران اداکارہ نے معصوم کشمیریوں کے حق میں بھی آواز بلند کی اور کہا کہ ہمارے بھائی اور بہنیں کئی سالوں سے ظلم وستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں ’ قوم پرستی ‘ چاہیے یا پر امن ۔