نئی آنیوالی فلم میں مایا علی کے آئٹم سانگ نے سماں باندھ دیا

Last Updated On 07 August,2019 12:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مایا علی نے فلم میں آئٹم سانگ کے ذریعے زبردست انٹری کر کے سب کے دل جیتنے کیساتھ سماں باندھ دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مایا علی کی آنے والی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں ایک آئٹم سانگ بھی شامل ہے، جس میں اداکارہ نے ڈانس کر کے سب کے دل جیت لیے۔ آئٹم سانگ ’بلما بھگوڑا‘ میں ڈانس کر کے بڑے بڑے نام کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اداکارہ کی آنے والی فلم پرے ہٹ لو کی تشہیر زور و شور سے جاری ہے۔ یہ فلم مایا علی اور شہریار منور کی محبت کی داستان پر مبنی ہے۔ ندیم بیگ، زارا نورعباس،حنا دلپزیر سمیت انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق عاصم اظہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کے دیگر گیت ریلیز ہونے کے بعد آئٹم سانگ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ہر کوئی اداکارہ کے ڈانس پر انہیں داد دے رہا ہے۔

’بلما بھگوڑا‘ گیت میں مایا علی منفرد انداز کیساتھ گیت پر رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔ گانے میں آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ گانے کے بول ہدایت کار عاصم رضا اور اداکار احمد علی بٹ نے تحریر کیے ہیں۔ اس گانے کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔