بھارتی میڈیا نے حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیدیا

Last Updated On 12 August,2019 04:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) تعصب پر مبنی بھارتی میڈیا نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیدیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے انسانی سنگین کی پامالی شروع کی توپاکستانی اداکارہ حمزہ علی عباسی نے مظلوم کشمیریوں کیلئے آوازیں بلند کیں تو بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ گئیں اور ان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی نے ٹویٹر پرحمزہ عباسی ور زید حامد جیسے اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں جو مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں۔

 

بھارتی میڈیا نے پس منظر میں حمزہ عباسی کی حافظ سعید کے ساتھ تصاویر کا بھی سہارا لیا لیکن دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء حمزہ عباسی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

اداکار کا 6 اگست کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری نے میری خامیوں پر درگزکیا اور مجھے سیدھے راستے پر لے آیا،میں اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے حج کی سعادت نصیب فرمائی۔ میں 16اگست تک سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا، جبکہ پاکستان اور کشمیر میں امن وسلامتی کیلئے دعا بھی کروں گا۔