کراکس: (ویب ڈیسک) وینزویلا میں سالانہ مقابلے کے دوران طالبہ نے ’’مس وینزویلا‘‘ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی طالبہ تھالیا نے ملک کی 23 اْمیدوار لڑکیوں کو ہراتے ہوئے ’مس وینزویلا‘ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
مس وینزویلا‘ کا مقابلہ چند دن سے جاری تھا.فائنل میں یونیورسٹی کی طالبہ 20 سالہ تھالیا اولوینو نے ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والی دوشیزاؤں کو مپچھاڑا۔ مس وینزویلا منتخب ہونے والی تھالیا اولوینو کا تعلق وینزویلا کی ریاست دیلتا اماکورا سے تھا۔
مس وینزویلا کے فائنل مقابلے میں 24 لڑکیوں میں سے مجموعی طور پر 5 لڑکیوں کو منتخب کیا جاتا ہے، جس میں سے ایک لڑکی کو ’مس وینزویلا‘ قرار دیا جاتا ہے۔ فائنل راؤنڈ میں منتخب ہونے والی باقی 4 دوشیزاؤں میں سے ایک کو ’مس انٹرنیشنل‘ اور باقی تین کو ’مس وینزویلا‘ کا رنر اپ قرار دیا جاتا ہے۔