اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت منظور، 5 اگست تک گرفتاری روک دی

Last Updated On 24 July,2019 04:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے اداکار محسن عباس حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اداکار علی ظفر کے بعد ایک اور ادکار محسن عباس حیدر عدالتوں کے چکر لگانے لگے، ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے اداکار محسن عباس حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عبوری درخواست ضمانت کے لیے اداکار محسن عباس حیدر سیشن عدالت میں پیش ہوئے، ملزم محسن عباس حیدر پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم محسن عباس حیدر پر انکی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پولیس تھانہ ڈیفنس سی سے مقدمے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ میڈیا سے گفتگو میں محسن عباس حیدر نے کہا کہ یہ سارا کچھ پری پلان کیا گیا ہے، اب ان کے کیس کا فیصلہ عدالت میں ہی ہو گا۔