شاہد کپور کا فلمی معاوضہ کرینہ، پریانکا اور دپیکا سے زیادہ

Last Updated On 11 July,2019 02:01 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’کبیر سنگھ‘‘ کی کامیابی کے بعد شاہد کپور نے اپنا معاوضہ ڈبل کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ 250 کروڑ سے زائد کی کمائی کی اور یہ فلم شاہد کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ 

اطلاعات ہیں کہ اب شاہد کپور ایک فلم کا معاوضہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے مجموعی معاوضے سے بھی زیادہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہد کپور کی اب ڈیمانڈ 35 کروڑ روپے فی فلم ہو گی۔ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا 12، 12 اور کرینہ کپور 10 کروڑ روپے فی فلم لیتی ہیں جو ملا کر 34 کروڑ بنتا ہے۔