کنگنا رناوت کا زارا وسیم کو دیگر کاموں میں قسمت آزمائی کا مشورہ

Last Updated On 09 July,2019 12:13 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ انڈسٹری کو چھوڑنے والی اداکارہ زارا وسیم کو دیگر کاموں میں قسمت آزمائی کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل بھارتی فلم ’’دنگل‘‘ سے نام کمانے والی اداکارہ زارا وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کی خبروں نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی تھی۔ زارا وسیم کی جانب سے انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سے مذہب سے دوری بتائی گئی تھی۔ اس پر بالی ووڈ انڈسٹری دو حصے میں بٹ گئی ہے، کچھ لوگ زارا وسیم کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس فیصلے کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے جلد بازی کا فیصلہ کہہ رہے ہیں۔ پہلے انوپم کھیر، روینہ ٹنڈن نے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ سدارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افواہوں پر یقین نہ کریں، میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا: زارا وسیم

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی زارا وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سامنے آ گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے تاہم اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ (زارا وسیم) کی زندگی خوشیوں سے بھری ہوئی ہے تو پھر آپ کے پاس کرنے کے کام اور بھی بہت ہیں جس سے اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کریں۔ بنیادی ضرورت کے حوالے سے کوئی بھی مذہب آپ کو بااختیار بناتا ہے نہ کہ کمزور کرتا ہے، یہ فیصلہ آپ کا ہے سب کو اس فیصلے کی قدر کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: زارا وسیم کے بالی ووڈ انڈسٹری چھوڑنے پر انوپم کھیر پریشان

کنگنا رناوت اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’ججمنٹل ہے کیا‘‘ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ہیرو کا کردار راج کمار راؤ کر رہے ہیں، اس فلم میں اداکارہ کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔ یہ فلم رواں ماہ 26 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔