جسپریت بمرا تامل اداکارہ انوپما پرمیشورن کی زلفوں کے اسیر نکلے

Last Updated On 11 July,2019 03:35 pm

لندن: (ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا ملائم، تامل اور تیلگو فلموں کی مشہور اداکارہ انوپما پرمیشورن کی زلفوں کے اسیر نکلے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون باﺅلر جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کے معاشقے کی خبریں میڈیا میں گرم ہیں لیکن اداکارہ نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ اداکارہ نے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے مابین صرف اچھی دوستی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے کرکٹرز اور اداکاروں کے مابین معاشقے اور شادیاں ہونا معمول کی بات ہے جس کی واضح مثال محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما، یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ ، ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے کرکٹرز نے اداکاراﺅں سے شادیاں کی ہیں جن میں نیا اضافہ نوجوان باﺅلر جسپریت بمرا کا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ساﺅتھ انڈین فلموں کی اداکارہ انوپما پرمیشورن کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں۔