مشہور اداکارہ ذہین طاہرہ وینٹی لیٹر پر منتقل

Last Updated On 25 June,2019 11:14 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ذہین طاہرہ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پی ٹی وی کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کو ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اداکارہ کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ اب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

 

دوسری جانب شوبز سے وابستہ شخصیات بھی انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ کی صحت یابی کے لئے کافی فکر مند ہیں۔ اداکار عمران عباس نے انسٹا گرام پر ان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپا کو دل کو دورہ کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس وقت انہیں ہماری دعاؤں کی ضرورت ہے۔

عمران اشرف نے بھی ذہین طاہرہ کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ذہین طاہرہ آپا آپ کو سب جانتے ہیں، میں نے ان کے ساتھ بہت کام کیا ہے، پچھلے تین سال سے آپا جب بھی سیٹ پر آتی تھیں تو روتے ہوئے آتی تھیں اور میرے ہزار ہنسانے کے بعد بھی وہ ہنستے ہنستے رو دیتی تھیں۔

عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ ذہن طاہرہ آپا کی بیٹی بیماری کے باعث بستر پر ہیں جو کہ اُٹھ بھی نہیں سکتیں جن کی دیکھ بھال اور کام کاج بھی آپا ہی کرتی تھیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں سیٹ پر آنا پڑھتا تھا، آج آپا خود وینٹی لیٹر پر ہیں، ساتھ ہی عمران اشرف نے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔