فلم ’’باجی‘‘ کی کامیابی کیلئے اداکارہ میرا پر امید

Last Updated On 24 June,2019 08:34 pm

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنی آنے والی فلم ”باجی“ کے لیے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری فلم کامیاب ہو گی اور عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لے گی اور عوام کی محبت سے اچھا بزنس کرے گی۔

اداکارہ کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلموں کی بحالی میں حکومت کو تعاون کرنا چاہیے، ہمار ا مقابلہ کسی سے نہیں پاکستانی عوام ملکی فلمیں دیکھیں گے تو فلم ساز فلمیں بنائیں گے فلم ”باجی“ ایک شاہکار ہے اس میں کہانی کے ساتھ گانے اور سسپنس ہے۔

میرا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فلم کی تیاری میں بہت محنت کی ہے، اداکارہ ہونے کے ناطے فنکار کی عوام سے ملنے والی محبت قمیتی اثاثہ ہوتی ہے۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری دیگر ممالک کی انڈسٹری سے بہت اچھی ہے، حکومت تعاون کرے تو بالی ووڈ کا بھی مقابلہ کر سکتے ہیں۔