بالی وڈ کو خواتین کیلئے محفوظ بنانا ہو گا: سیف علی خان

Last Updated On 19 October,2018 09:04 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری ممبرز کو خواتین کیلئے بالی وڈ کو محفوظ بنانا ہو گا تا کہ وہ سکون سے کام کر سکیں۔

سیف کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا ماضی میں یقیناً ایسے بہت سے نامناسب اور نازیبا واقعات ہوئے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ نیا ٹیلنٹ ان کہانیوں کو سننے کے بعد شاید انڈسٹری کا حصہ بنتے ہوئے خوف محسوس کریگا لیکن بالی وڈ کا حصہ ہوتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ خواتین کیساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور خود کو ملی ہوئی طاقت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔