ایمی ایوارڈز: '' گیم آف تھرونز '' بہترین ڈرامہ سیریز قرار

Last Updated On 18 September,2018 09:11 am

لاس اینجلس (دنیا نیوز ) لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کا میلہ سج گیا، "گیم آف تھرونز " نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیت لیا، گولڈن کارپٹ پر ستاروں کی چمک دمک دیکھنے لائق تھی۔

ایمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کی رونق ہالی وڈ ستاروں نے بڑھا دی۔ "گیم آگ تھرونز "نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیتا۔ The Marvelous Mrs Maiselنے بیسٹ کامیڈی سیریز کا ایوارڈ اپنےنام کیا۔

بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتنے والے گلین ویس نے سٹیج پر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکے دلچسپ ماحول بنا دیا۔ ایمی ایوارڈ میں   گیم آف تھرونز   بائیس نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔