اداکار بل کوسبی پر بھی جنسی ہراساں کرنیکا الزام

Last Updated On 27 April,2018 01:09 pm

لاہور (دنیا نیوز ) می ٹو مہم نے ایک اور فنکار کا شکار کرلیا، امریکی کامیڈین بل کوسبی پر جنسی ہراسانی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

بل کوسبی پر ان کی سابقہ دوست نے الزام لگایا تھا کہ 2004 میں انہوں نے اس خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد دو اور خواتین بھی سامنے آگئیں۔
امریکی عدالت نے تینوں کیسز پر فرد جرم عائد کر دی، قانون ماہرین کے مطابق بل کوسبی کو دس سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔