کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شریف آباد میں 3 سالہ بچہ والدین کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا، اہل محلہ نے بھی گواہی دی کہ ماں اور باپ دونوں ہی بچے کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتے تھے، بچے کی والدہ نے دوسری شادی کی تھی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ بدھ کی رات بچے کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال لیجایا گیا، ہسپتال میں بچے کے بارے میں سیڑھیوں سے گرنے کا بتایا گیا، تفتیش کے دوران ضرورت پڑنے پر قبر کشائی بھی کرائی جائے گی۔
بچے کے والدین نے پولیس کو بیان دیا کہ بچے کو مارنا نہیں چاہتے تھے۔