شرقپور شریف میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 23 April,2025 12:33 am

شرقپورشریف: (دنیا نیوز) شیخوپورہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق قتل اغوا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم غضنفر کو ریکوری کے لئے لے جارہا تھا، ملزم کے ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزموں کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی۔