ٹانک: (دنای نیوز) نواحی علاقہ گومل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گومل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے تینوں افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، قتل ہونیوالوں میں ایک والد جبکہ دو بیٹے ہیں۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وجہ عناد معلوم نہیں ہو سکی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔