گھریلو رنجش پر سنگدل باپ نے فائرنگ کرکے 2 بیٹوں کو قتل کر دیا

Published On 15 April,2025 07:36 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں گھریلو رنجش پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

پولیس کے مطابق سنگدل باپ نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں کو قتل کر دیا، فائرنگ سے بیوی اور بہو زخمی ہوگئی۔

لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے۔