ملزم ارمغان کی مخالف وکیل کو دھمکیاں: مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع

Published On 14 March,2025 03:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) ملزم ارمغان کے مخالف وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا، پولیس نے چالان میں بتایا ملزم ارمغان نے اعتراف جرم کرلیا، ارمغان نے اپریل 2024ء کو وکیل اور اسکی فیملی کو واٹس ایپ پر گالیاں دیں،دھمکی بھی دی اور گھر سے اٹھانے کا بولا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف وکیل نے تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کرایا، ملزم کی عدم گرفتاری پر چالان داخل دفتر کردیا گیا تھا، 17 فروری کو پولیس نے ارمغان سے تفتیش کیلئے اے ٹی سی کلفٹن سے اجازت لی، ملزم نے جیل میں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کیا۔