پشاور: گاڑی سے 36 کلو گرام منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار

Published On 14 March,2025 01:14 am

پشاور: (دنیا نیوز) رنگ روڈ مردان کے قریب گاڑی سے 36 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

ایکسائز حکام کے مطابق ملزم عدنان خان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، ایکسائز حکام نے بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاعات کے بعد کی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسائز حکام کا مزید کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گے، کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔