ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ حویلیاں کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے موقع پرپہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی گرفتار کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلو سے تحقیقات جاری ہے جلس ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔