اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

Published On 12 March,2025 10:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایئرپورٹس سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف حکام نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پر ایک مسافر کے سامان سے 1.960 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے اسلام آباد سے ریاض جانے والے مسافر کاشف الرحمان کے سامان میں موجود ہارمونیم (آلہ موسیقی) کو مشتبہ قرار دیا، تلاشی پر 1.960 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کیساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔