کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ کراچی میں 11 روز سے لاپتہ 7 سالہ بچے کی آج صبح لاش مل گئی، ہسپتال میں ننھے صارم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق زیر زمین واٹر ٹینک سے نکالی گئی بچے کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی تھی، پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کی نعش مل گئی
سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری نمونے حاصل کر لئے گئے، بچے کی حتمی وجہ موت کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے پر واضح ہوگی۔