مراکش کشتی حادثہ میں ملوث خاتون ملزمہ گرفتار

Published On 18 January,2025 12:18 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثہ میں ملوث خاتون ملزمہ غلام فاطمہ کو گجرات سےگرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں خاور اور حسن کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعددافرادسے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں ، کشتی حادثہ میں نامزد اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی ہوں گی۔