کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی نعش مل گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بچے کی نعش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی، بچے کی نعش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا ہے، لگتا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔
بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سے 7 سالہ بچے صارم کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، صارم کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس کے مطابق صارم 7 جنوری کی دوپہر فلیٹ میں مدرسے میں پڑھنے گیا اور لاپتہ ہوگیا۔
علاوہ ازیں بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی ٹرانسفر کر دیا گیا تھا۔ بچے کے والد کو 5 لاکھ روپے تاوان کا میسیج بھی موصول ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق تاوان کا میسیج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کی گئی تھی۔