گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

Published On 17 January,2025 11:09 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ جھانگی والا کے قریب پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد بلال نشہ کرتا تھا اور جھگڑے پر شمشاد بی بی کو قتل کر دیا۔