اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ سے تھانیدارجاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جھنگی سیداں میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سب انسپکٹر حیدر علی شاہ شدید زخمی ہوگیا، زخمی سب انسپکٹر کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوا اور جان کی بازی ہار گیا۔
دوسری جانب فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کورال پری گل ترین موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا سب انسپکٹر حیدر علی شاہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھا، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی۔