لاہور: (ویب ڈیسک) جعلی پیر نے ساتھی کے ساتھ ملکر ذہنی مریض لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں خاتون سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ملزم جاوید اور اسکے ساتھی اصغر نے لڑکی کو دم کرنے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جنسی درندگی کی ویڈیوز بناکر اسے وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ ملزموں نے لڑکی سے مختلف حیلے بہانوں سے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور موبائل بھی ہتھیائے اور جعلسازی سے کاغذات تیار کرکے لڑکی سے جھوٹا نکاح بھی کیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نفسیاتی مریض ہے، جسے والدین دم کروانے کیلئے جعلی پیر کے پاس لے کر گئے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم جاوید، اصغر اور ساجدہ کے خلاف کاروائی اور گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔