لاہور : (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے 71 قاتل پولیس کی پہنچ سے دور پولیس نے بدمعاشوں کے بعد شوٹرز کی لسٹ بھی جاری کر دی۔
شہر کا امن و امان خراب کرنے، چند روپے کی خاطر لوگوں کی جان لینے والے 71 قاتل شوٹر آزاد گھوم رہے ہیں ، اکثر شوٹر لاہور میں قتل کی واردات کرنے کے بعد دوبارہ انڈرگراونڈ ہوجاتے ہیں، معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے اُجرتی قاتل دوبارہ کئی مقدمات میں مفرور قرار پائے جاتے ہیں۔
اُجرتی قاتلوں کو پولیس اشتہاری قرار دیکر ہاتھ پر ہاتھ دھرے کر بیٹھ جاتی ہے، سنگین اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کیلئے اعلیٰ حکام کے دعوے بے سود، اُجرتی قاتل شہر کی کاروباری شخصیات کو فون کے ذریعے بھاری رقم بھی منگواتے ہیں۔
لاہور پولیس کے اقدامات فہرستیں ترتیب دینے تک محدود ہیں ، فہرست میں شامل اشتہاری شوٹر کی سب سے زیادہ تعداد سٹی ڈویژن میں ہے۔