مظفرآباد: سزائے موت کا مفرور قیدی 19 سال بعد گرفتار

Published On 24 September,2024 03:53 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) سزائے موت کا مفرور قیدی 19 سال بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق قیدی 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں جیل منہدم ہونے پر فرار ہو گیا تھا، مجرم اورنگزیب صدیقی نے 1997میں بھیڑی میں بزرگ رہنما میاں فضل الہٰی کوقتل کیا تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی تھی۔

حکام کے مطابق جیل سے مفرور ہونے کے بعد مجرم کئی سال تک بیرون ملک رہا، مجرم بیرون ملک سے واپس کراچی آیا تو اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔