کراچی : پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان انتہائی مطلوب اورعادی جرائم پیشہ نکلے

Published On 24 September,2024 11:59 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں ہونیوالے پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب اور عادی جرائم پیشہ نکلے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کچھ روزقبل پولیس اہلکار ثقلین کو فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوئے تھے، تھانہ کورنگی پولیس کے اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کرلیا، ملزمان پر9 سے زائد ناجائز اسلحہ، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کے مقدمات درج ہیں، گرفتار زخمی ملزمان نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کابھی انکشاف کیا ہے ۔ 

ان کامزید کہنا تھا کہ  ملزمان صنعتی ایریا، کورنگی لنک روڈ، ضیا کالونی اور غریب نواز کے علاقے میں وارداتیں کرتے تھے، گرفتار زخمی ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔