ننکانہ صاحب: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Published On 03 July,2024 09:24 am

ننکانہ صاحب: (دنیانیوز) تھانہ بڑا گھر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 3 ڈاکو طارق نامی شہری سے ڈکیتی کے دوران نقدی 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے ، چوکی انچارج بچیکی نے اطلاع پاکر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔

قلعہ روپ سنگھ کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے ڈاکو صدی دھیرو مارا گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ہلاک ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔