بولان: فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 20 May,2024 02:26 pm

بولان: (دنیانیوز) ڈھاڈر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ ڈھاڈر میں پیش آیا جہاں خاتون اور مرد کو مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام پر قتل کیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔