قاضی احمد: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار ہونے میں کامیاب

Published On 20 May,2024 03:27 am

قاضی احمد: (دنیا نیوز) قاضی احمد میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر شہید بینظیر آباد کے علاقے قاضی احمد میں 3 مبینہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 2 ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ہلاک ملزموں کی لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں، فرار ملزم کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی۔