اے این ایف کی کارروائیاں،133 کلو سےزائد منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

Published On 17 May,2024 11:23 am

اسلام آباد : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے پانچ مختلف کارروائیوں میں133کلو سےزائد منشیات برآمدکرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق یہ کارروائیاں گوادر، خوشاب، اٹک، کوئٹہ اورطورخم میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 131 کلو چرس، 2.2 کلو افیون برآمد کی گئی ۔

ترجمان نے کہا کہ کارروائی کے دوران 215 گرام آئس برآمد کی گئی ہے ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔