پاکپتن: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Published On 17 May,2024 08:46 am

پاکپتن: (دنیانیوز) مین دیپالیور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں 18 ایس پی کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکو مین دیپالپور روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے۔

ڈاکوؤں نے میت لے کر جانیوالی ایمبولینس پرفائرنگ کردی، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مبینہ طور ایک ڈاکو مارا گیا۔

پولیس نے ڈاکو کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔