کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کا پٹرول پمپ پر دھاوا، 2ملازمین اغوا

Published On 11 May,2024 09:28 am

کندھ کوٹ: (دنیانیوز) کندھ کوٹ کے علاقے ٹھل روڈ پر ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر دھاوا بول دیا، ڈاکو 2 پٹرول پمپ ملازمین کو اغوا کر کے کچے کی طرف فرار ہو گئے۔

اغوا ہونیوالے محمد عباس اور محمد راشد کا تعلق پنجاب سے ہے، دونوں افراد پٹرول پمپ پر ملازمت کرتے تھے۔

اغوا کے نہ رکنے والے واقعات کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس اغوا، قتل، ڈکیتی، لوٹ مار کے واقعات میں اضافے کے باعث لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبورہیں۔

دوسری جانب سندھ کے ہی ضلع لاڑکانہ میں کیٹی ممتاز کے علاقے میں چرواہے کو 27 بکریوں سمیت اغوا کرلیا گیا ، مغوی چرواہے اور بکریوں کی کچے منتقلی کے دوران پولیس نے کارروائی کی ، چرواہے کو بکریوں سمیت بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔