مری: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن نے شہریوں کی آبائی زمینوں کو جعلی انتقال اور رجسٹریاں کر کے فروخت کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے مری میں شہریوں کی آبائی زمینوں کو جعلی اشٹام پیپرز لگا کر رجسٹریاں اور انتقال کرنے والے 18 سرکاری و نجی افراد کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی ہیں، گینگ میں اے ڈی ایل آر، پٹواری، رجسٹری محرر بھی ملوث ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ایکشن آرڈر جاری کر دیئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے تاحال پٹواری کے منشی فیصل نامی شخص کو ہی گرفتار کیا گیا ہے۔