کراچی: (دنیا نیوز) ڈیفنس فیز 2 میں کار شوروم پر فائرنگ سے شوروم مالک جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کمال صدیقی کے نام سے ہوئی ہے، شفیع خان نام کے شخص کا کمال سے پیسوں کے لین دین کا معاملہ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفیع خان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی اور خود کو بھی زخمی کرلیا، شوروم کا مالک کمال صدیقی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم شفیع خان کو جناح ہسپتال سےگرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔