اسلام آباد: (دنیا نیوز) گولڑہ کے علاقے میں کاروباری لین دین کے تنازع پر 17 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین ملزمان نے اسماعیل کو گھر کے باہر سر میں اینٹ مار کر قتل کیا، مقتول کے ورثا نے افغان باشندے راضی خان کو نوجوان کے قتل کا ملزم نامزد کردیا ۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں ملزمان قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، واقع کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ نوجوان کی لاش کو پوست مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔