راولپنڈی:(ویب ڈیسک) تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے چوری ہونے والی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کی سرکاری ڈبل کیبن ویگو گاڑی برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 7 گاڑیاں برآمد کی گئیں جن میں ایک سرکاری گاڑی وزیر تعلیم گلگت بلستان کی بھی ہے، غلام شہزاد آغا کی گاڑی مارچ میں سیٹلائٹ ٹاؤن سے چوری ہوئی تھی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دو کار لفٹر گرفتار کرکے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔