محمد علی رندھاوا چیف کمشنر اسلام آباد تعینات

Published On 02 May,2024 10:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سول سروس گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کمشنر لاہور تعینات تھے۔

وزارت داخلہ نے کمشنر لاہور کی خدمات کی حوالگی کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھا تھا، محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے بھی ہوں گے۔