خانپور: (دنیا نیوز) خان پور میں اتائی نے غلط انجکشن لگا کر 10 سالہ بچے کی جان لے لی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غلط انجکشن سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ پنجاب کے علاقے خان پور میں پیش آیا جہاں بیمار ہونے پر بچے کو گھر کے قریب موجود کلینک پر چیک کروایا گیا تو اتائی نے غلط انجکشن لگا دیا۔
انجکشن سے بچے کی حالت غیر ہو گئی اور وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے میڈیکل سٹور بھی سیل کر دیا، بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔