کچے کے علاقے درانی مہر میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ایک مغوی بازیاب

Published On 14 April,2024 10:46 pm

کندھکوٹ: (دنیا نیوز) کچے کے علاقے درانی مہر میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے ایک مغوی بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق کندھکوٹ بازیاب ہونے والے انند کمار کو تین دن قبل اغوا کیا گیا تھا، 15 سالہ نوجوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا۔

ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق بازیاب ہونے والے نوجوان کو مندر میں ورثا کے حوالے کر دیا ہے، ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس کا مقابلہ جاری ہے، سارے مغوی جلد بازیاب ہوں گے۔