لاہور: (دنیانیوز) رائیونڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سٹور کے سکیورٹی گارڈ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ غلام علی سے اس کا پستول اور 25 ہزار روپے چھینے، سکیورٹی گارڈ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ڈاکو نقدی اور پستول لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی، تاحال ڈاکوؤں کا سراغ نہیں مل سکا۔