پاکپتن : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،3 فرار

Published On 09 March,2024 08:56 am

پاکپتن: (دنیانیوز) ملکہ ہانس میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ تین ڈاکو فرار ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے، مارے جانیوالے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی، لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔