پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

Published On 08 March,2024 11:04 pm

لاہور(محمد حسن رضا) پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، بیرسٹر نبیل احمد اعوان کو چیئرمین پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا۔

فواد ہاشم ربانی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان سیکرٹری ہاؤسنگ، افتخار علی سہو کو سیکرٹری زراعت تعینات جبکہ سیکرٹری پنجاب میاں شکیل احمد کا تبادلہ کر کے سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا۔

نورالامین مینگل کو سیکرٹری محکمہ داخلہ، طاہر فاروق ڈی جی ایل ڈی اے، جاوید اختر محمود سیکرٹری اوقاف، ناصر اقبال ملک چیف اکانومسٹ محکمہ پی اینڈ ڈی، علی بہادر قاضی سیکرٹری انسانی حقوق، ڈاکٹر شعیب اکبر سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈی جی اوقاف، اقبال حسین کو سیکرٹری سوشل ورکر تعینات کر دیا گیا۔

محمد عثمان کو سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، معظم اقبال سپرا سیکرٹری خوراک، ظہور حسین سیکرٹری آرکائیو، مظفر خان، سیکرٹری سپورٹس، ڈاکٹر آصف طفیل سیکرٹری پی اینڈ ڈی، پرویز اقبال کو ڈی جی سپورٹس تعینات کر دیا گیا۔

سیکرٹری ہائرایجوکیشن خالد سلیم، سیکرٹری سکولز محمد احسن وحید اور محکمہ ماحولیات سے راشد کمال الرحمان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

ڈاکٹر احتشام انور کمشنر بہاولپور سے سیکرٹری سکولز تعینات ہو گئے جبکہ نادر چٹھہ کو کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹر فرخ نوید کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، مدثر ریاض ملک ڈی جی وائلڈ لائف، دانش افضال کو سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا۔

آمنہ منیر کو ڈی جی سوشل ویلفیئر، شاہدہ فرخ نوید ڈی جی سپیشل ایجوکیشن، منیب الرحمان سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن، خالد نذیر کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا جبکہ سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کلثوم ثاقب کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

سیف انور جبہ کو ڈی جی پھاٹا، کنزہ مرتضیٰ ڈی جی آر ڈی اے، رفاقت علی سیکرٹری آئی ایم سی، مسعود نعمان سپیشل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ، واجد علی شاہ سپیشل سیکرٹری محکمہ ہیلتھ، محمد احمد کو سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ تعینات کر دیا گیا۔

وقار حسین کو سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، محمد عمر شیخ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، محمد علی بخاری ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ خزانہ تعینات کر دیا گیا جبکہ عمر عباس میلا کو محکمہ خزانہ پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

محمد نعمان صدیق کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال کو سی ای او آئی ڈیپ تعینات کر دیا گیا، ممبر بورڈ آف ریونیو محمد علی رانجھا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

شوکت علی کو ممبر کالونی بورڈ آف ریونیو، شہزاد سعید ممبر بورڈ آف ریونیو، محمد زمان وٹو ممبر ٹیکس بورڈآف ریونیو، ثاقب منان کو ممبر انکوائری تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کو او ایس ڈی بنا کر عرفان علی کو ڈی جی پی ڈی ایم اے تعینات کر دیا گیا۔

ندیم ناصر کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محمد شاہ رخ چیمہ کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کر دیا گیا ہے۔