اےاین ایف کی کارروائیاں، 273 کلو منشیات برآمد،6 ملزمان گرفتار

Published On 07 March,2024 08:59 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) ایںٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 8 کارروائیوں کے دوران 273 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 6ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی، پشاور، چمن، راولپنڈی، اوتھل، مستونگ اورجامشورو میں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کےدوران 163 کلو 600گرام چرس،73 کلو افیون برآمد کیاگیا ، ایک اور کارروائی میں 32 کلو 416 گرام ہیروئن،3.5 کلو آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں 770لیٹرہائیڈروکلورک ایسڈ بھی برآمدکیا گیا ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔